23 مارچ، 2016، 6:11 PM

داعش نے برسلز حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےمزید حملوں کی دھمکی دیدی

داعش نے برسلز حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےمزید حملوں کی دھمکی دیدی

عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے برسلز میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید بم حملوں کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خلیج ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے برسلز میں  بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید بم حملوں کی دھمکی دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کی جانب سے جاری ہونے والے دھمکی آمیز بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے خلاف اکٹھے ہونے والے ممالک کو سیاہ دن دیکھنا ہوں گے، آگے جو ہو گا وہ اس سے بھی زیادہ برا اور تلخ  ہو گا“۔ داعش کا یہ بیان سائٹ انٹیلی جنس“ گروپ کی جانب سے عربی، فرانسیسی اور انگریزی زبان میں فراہم کیا گیا ہے، یہ گروپ دہشت گرد ویب سائٹس کو مانیٹر کرنے کا کام کرتا ہے۔
داعش کی جانب سے کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں مبینہ طور پر داعشی  دہشت گردوںکو برسلز دھماکوں کی کامیابی کی خوشی میں جشن مناتے دکھایا گیا ہے۔داعش دہشت گرد تنظیم کو ترکی اور سعودی عرب کی مدد سے امریکہ اور یورپی ممالک نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے استعمال کیا لیکن جب داعش دہشت گرد سعودی عرب، ترکی اور امریکی مدد کے باوجود بشار اسد کی حکومت کو ساقط نہ کرسکے تو داعش کے حامی ممالک داعش کے ہی خلاف ہوگئے  امریکہ نے ترکی میں باقاعدہ دہشت گردوں کی تربیت کے لئے کیمپ قائم کئے اور ان کیمپوں میں دہشت گردوں کی تربیت کے لئے اپنے فوجی بھی روانہ کئے لیکن آج انہی کے تربیت یافتہ دہشت گرد ان کے کام آرہے ہیں۔ ترکی ، سعودی عرب اور امیرکہ کو دہشت گردوں کی حمایت اور تربیت کرنے کے بارے میں جواب دینا چاہیے ۔ واضح رہے کہ برسلز میں داعش کے حملوں میں 35 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

News ID 1862756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha